بروکلین میں پولیس تصادم میں ملوث18گرفتار افراد پر فرد جرم عائد

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں گزشتہ ہفتے مظاہرین کا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا ۔اس دوران پولیس نے ہوائی فائرنگ کی تو مظاہرین کی پولیس کے ساتھ ہاتھ پائی ہوئی ۔جس کے بعد پولیس نے امن وامان خراب کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور18افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور 17 لوگوں کو غیر اخلاقی طرز عمل کے لیے طلب کیا گیا اور ایک اور شخص کو ایک کنٹرول شدہ مادہ رکھنے پر حاضری یقینی لگانے کا نوٹس ملا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر فرسٹ ڈگری میں حملے کی کوشش، سروس کی چوری، سیکنڈ ڈگری میں دھمکی اور چوتھے درجے میں مجرمانہ قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔افسران کا کہنا ہے کہ  ڈیریل میکلس نمی شخص نے کرایہ ادا نہیں کیا تھا اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو اس نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس نے گولی چلائی ۔پولیس فائرنگ سے مشتبہ شخص ،دو راہ گیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

This post was originally published on VOSA.