نیوجرسی میں336ملین ڈالرز  کی لاگت سے فارمنگ آرٹس سینٹر کی تعمیر نو کا آغاز

گورنر اور مئیر منصوبے کی بنیاد پر ایک دوسرے سے ملے اور منصوبے کی بنیاد رکھی،مخیر حضرات ودیگر رسمی کھدائی کے موقع پر موجود تھے

 نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے نیو ارک میں گورنر اور مئیر ایک دوسرے سے ملے اور فارمنگ آرٹس سینٹر کی از سر نو کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر مخیر حضرات سمیت دیگر معززین بھی شریک تھے ۔منصوبے پر336ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی ۔جس میں کیمپس کی بحالی میں 350 رہائشی یونٹس،دکانیں اورنیو جرسی کے پریمیئر پبلک جاز اسٹیشن کے لیے ایک نیا جدید ترین گھر شامل ہوگا۔میئر راس باراکا اور گورنر فل مرفی نے ملبیری اسٹریٹ پر منصوبے کی بنیاد رکھی۔اس موقع پر دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔جنہوں نے رسمی کھدائی میں حصہ لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سڑکوں اور ٹریفک کے نظام کو دوبارہ ڈیزائن کرنے جا رہے ہیں۔کمیونٹی کے اجتماعات، ریہرسل، اسٹوڈیوز، کلاس رومز کے لیے ایک بہت بڑا تعلیمی مرکز بھی تعمیر کیا جائے گا۔اسے کوپرمین سینٹر کہا جائے گا۔اس موقع پرگورنر مرفی نے کہا کہ فنون کے بغیر ہم کچھ نہیں ہیں اور یہ ریاست ہمارے معاشرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سستی رہائشی منصوبے مکمل کیے جائیں گئے دیگر رہائشی اسکیمیں ہیں جنہیں تعمیر کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹر کی تعمیر سے آس پاس کا پورا علاقہ بدل جائے گا۔

This post was originally published on VOSA.