نیویارک پولیس نے 15سالہ شوٹر  اور17سالہ لڑکی کو گرفتار کرلیا

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے جمعرات کے روز چھاپہ مار کارروائی کے دوران قتل کے کیس میں مطلوب 15سالہ شوٹر کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دوسرے علاقے میں مکان میں چھپا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق 15 سالہ نوجوان پر سیکنڈ ڈگری قتل اور مجرمانہ ہتھیار رکھنے کا الزام عائد کیا گیا۔شوٹر نےپیر کے دن کوئنز میں دوسرے گروپ کے ساتھ لڑائی کے دوران علاقے میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی اور کار سوار 66 سالہ شخص سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔جبکہ بھاگتی ہوئی خاتون گاڑی سے ٹکرانے سے زخمی ہوگئی تھی۔ 66 سالہ شخص کی شناخت  ولیم الکنڈور کے نام سے ہوئی ۔ علاوہ ازیں  نیویارک پولیس نے 17سالہ لڑکی کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے اس نے ساتھی کے ساتھ مل کر سب وے ٹڑین میں ہلہ گلہ کیا اور پھر لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گئے۔17 سالہ لڑکی پر  فرسٹ ڈگری میں مجرمانہ شرارت اور پہلی ڈگری میں لاپرواہی خطرے میں ڈالنے کے دو الزامات لگائے گئے۔

This post was originally published on VOSA.