ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک شہر کی حالت زار کا ذمہ دار ڈیموکریٹک قیادت کو ٹہرایا

 توقع ہے کہ سابق صدر ٹرمپ  ٹاور کے پاس مختصر انتخابی خطاب کریں گئے، اگلا پڑاؤ واشنگٹن ڈی سی ہے۔اس سے قبل بروکلین میں رکیں گئے

ناساؤ کاؤنٹی (ویب ڈیسک) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کے دن کا آغاز نیویارک شہر کے ٹرمپ ٹاور میں انتخابی ریلی سے کریں گئے اور مختصر خطاب متوقع ہے ۔اس سے  قبل ٹرمپ نے ناساؤ کاؤنٹی میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا ۔سابق صدر نےامیگریشن کے مسئلے پر توجہ مرکوز رکھی  اور کہا کہ ہم صرف اپنے ملک میں زندگی کو تباہ کر رہے ہیں لیکن ہم اسے تباہ نہیں ہونے دیں گئے۔ آپ کو ان لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نیویارک شہر کی حالت سب کے سامنے ہے اس کے ذمہ دار نیویارک شہر اور ریاست میں ڈیموکریٹک قیادت ہے۔انہوں نے قیادت پر الزام عائد کیا کہ  لوگوں کےبے گھر لوگوں ہونے کے ذمہ دار ہیں۔نیویارک میں خوفناک، مکروہ لوگ موجود ہیں۔ خطرناک، غلیظ کیمپ ہیں یہاں تک کہ نیویارک سٹی سب وے کے حالات بدتر ہیں۔انہوں نے عوام سے ووٹ مانگتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر وہ نومبر میں منتخب ہوئے تو ہمارے ملک کی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن کریں گے اور دیکھو نیویارک میں کیا ہورہا ہے۔کاروبار والے بھاگ رہے ہیں آپ کی ریاست سے پیسہ نکل رہا ہے اور لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن آپ کے وسائل کو خشک کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے دو ہفتوں میں اسپرنگ فیلڈ، اوہائیو کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ناساؤ کاؤنٹی میں ٹرمپ انتظامیہ نے بڑے ایونٹ کے لیے60ہزار سے ٹکٹیں جاری کرنے کی درخواست کی تھی جبک جلسہ گاہ میں صرف16ہزار نشستیں ہیں۔ان کے ہزاروں حامی پنڈال کے اندر نہیں جا سکے تھے کیونکہ وہ رش میں پھنس گئے تھے اور باہر بڑی اسکرینوں پر خطاب دیکھتی رہی۔توقع ہے کہ سابق صدر ٹرمپ شام 6 بجے واشنگٹن ڈی سی کا سفر کرنے سے پہلے جمعرات کو بروکلین میں رکیں گے۔

This post was originally published on VOSA.