ایرانی ہیکرز نے ٹرمپ کی معلومات چوری کرکے بائیڈن انتظامیہ کو بھیجی،ایف بی آئی

واشنگٹن:ایرانی ہیکرز نے صدر جو بائیڈن کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی معلومات چرالی اور پھر یہ معلومات بائیڈن انتظامیہ کو ارسال کی ۔2024 کے انتخابات میں مداخلت کرنے کے لیے اس وقت کے ڈیموکریٹک امیدوار سے وابستہ لوگوں کو  ای میلز بھیجیں۔ایف بی آئی دیگر وفاقی ایجنسیوں نے  میڈیا کو بتایا ۔حکام نے بتایا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ  ای میلزوصول کرنے والوں میں کسی نے ای میلز کا جواب دیا یا نہیں۔کملا ہیرس کی صدارتی مہم نے ایران سے آنے والی ای میلز کو ناپسندیدہ اور ناقابل قبول بدنیتی پر مبنی سرگرمی قرار دیا جو صرف چند لوگوں کو موصول ہوئی تھیں جنہوں نے انہیں اسپام یا فشنگ کی کوششوں کے طور پر سمجھا۔ حکام نے  کہا کہ ایران کا ڈھٹائی کے ساتھ  انتخابات میں مداخلت کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ایف بی آئی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے اندر ٹرمپ کے معاونین کو مطلع کیا کہ ایران کی طرف سے ہیک کی گئی معلومات بائیڈن مہم کو بھیجی گئی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.