عبوری کمشنر ٹام ڈونلوں کے گھر پر چھاپہ

نیویارک(ویب ڈیسک)وفاقی ایجنٹس نے نیو یارک پولیس کے نئے عبوری کمشنر ٹام ڈونلوں کے گھر پر چھاپہ مارا اور متعدد مواد قبضے میں لے لیا۔ یہ واقعہ نیو یارک سٹی کے سابق پولیس کمشنر کے استعفے کے تقریباً دو ہفتے بعد پیش آیا۔ڈونلوں نے ہفتہ کی رات تصدیق کی کہ ایف بی آئی نے ان کے اپر ایسٹ سائیڈ کے گھر کی تلاشی لی یہ مواد اسی تلاشی کے دوران قبضے میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق، یہ چھاپہ ڈونلوں کے قومی سلامتی کے سابقہ کام سے متعلق تھا، جو ان کی حالیہ تقرری سے قبل کا تھا۔ وفاقی تفتیش کار اس بات کی تحقیق کر رہے  تھے کہ آیا ڈونلوں نے اپنی ملازمت کے دوران کوئی بھی خفیہ دستاویزات یا حساس مواد غیر مناسب طریقے سے اپنے گھر میں محفوظ کیا یا نہیں۔ اس تلاشی کا تعلق سٹی ہال، مئیر ایرک ایڈمز کے ماضی کے چند فنڈ ریزنگ معاملات، یا نیو یارک پولیس کی دیگر وفاقی تحقیقات سے نہیں تھا۔ فی الحال، اس تلاشی کے سلسلے میں کوئی الزامات عائد نہیں کیے گئے، اور ڈونلوں پر کسی بھی غلط کام کا الزام نہیں لگایا گیا۔ مئیر ایڈمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام ٹیم کے اراکین کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیش میں مکمل تعاون کریں گے۔

This post was originally published on VOSA.