اورنج کاؤنٹی میں گرفتاری کے خوف سے ریٹائرڈ جج نے خود کو گولی مار کو خودکشی کرلی

نیویارک (ویب ڈیسک) اورنج کاؤنٹی میں سابق پراسیکیوٹر اور ریٹائرڈ جج نے خود کو گولی مار خودکشی کرلی۔سابق جج نے خود کو گولی اس وقت ماری جب ایف بی آئی سابق جج کو گرفتار کرنے کے لیے گھر کے دروازے پر پہنچی تھی۔حکام بد عنوانی کے ایک مقدمے کے سلسلے میں گرفتاری کے لیے کمیونٹی کیمبل ہال میں سٹیورٹ روزن واسر کے گھر پہنچے تھے۔72 سالہ روزن واسر  پرمبینہ طور پر63ہزار ڈالرز رشوت لینے کے الزام تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹ جیسے ہی گھر کی دہلیز پر پہنچے تو  روزن واسر نے ایک ایجنٹ کی طرف بندوق  تان لی اور بعد میں کود کو گولی مارلی ۔ایک وفاقی گرینڈ جیوری نے روزن واسر پر رشوت ستانی کے الزامات پر فرد جرم عائد کی تھی  اور بتایا کہ ان کے خلاف 2022 میں تحقیقات شروع کی گئی تھی ۔

This post was originally published on VOSA.