نیویارک میں میزبان اور مہمان پاکستانی صحافیوں کی بڑی بیٹھک

نیویارک میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے اقوام متحدہ اجلاس کی کوریج کے لیے پاکستان سے آئے صحافیوں کے اعزاز میں دیا پرتکلف عشائیہ

نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک میں مقیم پاکستانی صحافی اقوامِ متحدہ کے اجلاس کی کوریج کے لیے  پاکستان سے  آئے ہوئے صحافیوں کے وفد کے میزبان بن گئے۔وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے سینئر صحافی محمد آصف اور اصفر امام نے اقوامِ متحدہ کے سالانہ اجلاس کی رپورٹنگ کے لیے پاکستان سے آئے ہوئے مختلف نیوز چینل اور اخبارات سے وابستہ صحافیوں  کے اعزاز میں کوئنز کے مقامی ریسٹورانٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس عشائیے میں نیویارک میں مقیم سینئر اور بزرگ صحافی عظیم ایم میاں،محسن ظہیر،معوذ اسد صدیقی،مجیب لودھی، آصف جمال، محمد فرخ  ریاض بابر، عائزہ عرفان اور دیگر بھی شریک تھے۔سینئر صحافیوں نے امریکا میں اردو صحافت کی تاریخ اور مختلف واقعات سے جڑے اپنے تجربات کا احاطہ کیا۔ پاکستان سے آئے ہوئے صحافیوں میں عمران احد خان، محمد علی حفیظ، احمر رحمان خان، رضوان احد خان، سرفراز قائم خانی اور دیگر نے عشائیے کے  منتظمین اور سینئر صحافیوں کی فراغ دلی سے بھرپور میزبانی اور وقتاً فوقتاً رہنمائی کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیویارک میں ہم وطنوں سے جس قدر محبت اور اپنائیت مل رہی ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ وہ ایک فیملی کی طرح ہیں۔ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں سیکھنے اور آگے بڑھنے کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ۔

This post was originally published on VOSA.