نیویارک پولیس کے افسر انتھونی مرانڈا کے خلاف انکوائری کھل گئی

 تفتیش کار ضبط شدہ رقم اسٹور مالکان کو کم واپس کرنے سمیت دیگر الزامات کی انکوائری کررہے ہیں،مذکورہ الزامات انتھونی پر عائد ہوئے ہیں

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے محکمہ تفتیش نے  شیرف انتھونی مرانڈا  کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔تحقیقات کا مرکز مرانڈا کی جانب سے غیر قانونی سگریٹ،شیشے کی دکانوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں،چرس،بھنگ ضبط کرنے،عطیات کی وصولی اور ضبط شدہ رقم کی جگہ کم رقم دکانداروں کو واپس کرنے سے سمیت الزامات پر ہیں ۔مرانڈا ودیگر افسران نے مئی سے لے کر اب تک 11سو سے زائد غیر قانونی دکانوں کو بند کیا  اور لاکھوں ڈالرز کا کا ممنوعہ سامان ضبط کیا ہے۔میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ 78 ملین ڈالرز کی غیر قانونی بھنگ برآمد کی ،انہیں آپریشن پر اعتماد ہے۔واضح رہت کہ انتھونی مرانڈا کے خلاف دکانداروں کے وکلا نے شکایت درج کرائی ہے جس پر تھقیقات شروع ہوئی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.