نیویارک کے متوقع نئےاسکول چانسلر  کا نام سامنے آگیا

ڈیوڈ بینکس  کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر میئر ایڈمز  نے ان کی خدمات کو سراہا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے اسکول چانسلر ڈیوڈ بینکس نے سال کے آخر تک اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔جس کے بعد متوقع اسکول چانسلر کا نام سامنے آگیا ہے ۔نئے چانسلر کے فرائض میلسیا اویلز راموس ہوں گئی جس کا باضابط اعلان مئیر کریں گئے۔جس پر میئر ایرک ایڈمز نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں میئر ایڈمز نے کہا کہ یوڈ بینکس نے نیویارک سٹی پبلک اسکولز کی ترقی کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ صرف تین سال سے بھی کم عرصے میں، ہمارے شہر کے پبلک اسکولوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ میں اور نیویارک کے تمام شہری چانسلر بینکس کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں نیویارک سٹی کے ہیلتھ کمشنر اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر بھی اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں، جس سے شہر کی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.