سمٹ آف دی فیوچر کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں،فلیمین یانگ

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلمن یانگ نے کہا کہ جی ٹوئنٹی ممالک کو سمٹ آف دی فیوچر کے نتائج کو مؤثر بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں۔وہ جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں یانگ نے کہا کہ جی ٹوئنٹی عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے، اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ ہم ایک نازک لمحے میں یہاں جمع ہوئے ہیں جب دنیا بڑے چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسائل کے حل کے لیے سمٹ آف دی فیوچر کا انعقاد کیا گیا ہے، اور میں جی ٹوئنٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سمٹ کے نتائج کو آگے بڑھانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں، خاص طور پر بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے تاکہ یہ نظام تمام اقوام کے لیے زیادہ منصفانہ اور مؤثر بن سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹوئنٹی ممالک، جو عالمی آبادی کا تقریباً 60 فیصد نمائندگی کرتے ہیں اور عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 85 فیصد حصہ رکھتے ہیں، ان مقاصد کو حقیقت میں بدلنے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی ذمہ داری رکھتے ہیں۔ لہذا تمام ممالک سمٹ آف دی فیوچر کے نتائج کو مؤثر بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ یانگ نے برازیل کی جانب سے جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد کرنے کی پہل کو بھی سراہا۔ اور کہا کہ جنوبی افریقہ کی آئندہ جی 20 صدارت کے لیے پر امید ہوں۔

This post was originally published on VOSA.