ہیریس۔بائیڈن کی پالیسیوں کے خلاف بولنے پر ہدف بنایا گیا،ایرک ایڈمز

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے وفاقی تحقیقات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں ہیریس-بائیڈن کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے ہدف بنایا گیا ہے۔ایک گرینڈ جیوری نے وفاقی تحقیقات کے حوالے سے ایرک ایڈمز کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی رپورٹ دی ہے۔ جس کے بعد ایرک ایڈمز نے اپنی چپ توڑ دی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں امیگرنٹس کے بارے میں ہیریس-بائیڈن انتظامیہ کے خلاف بولنے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اگر انہیں الزامات کا سامنا کرنا پڑا تو وہ اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے فوری مقدمے کی درخواست دائر کریں گے۔  انھوں نے کہا ایسا اس لیے کروں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میں بے گناہ ہوں۔ اور میں ہمیشہ ناانصافی کے خلاف لڑا ہوں۔ جب بھی شہریوں یا امیگرینٹس کو میری ضرورت پڑی میں ہمیشہ ان کی مدد کے لیے پوری ایمانداری سے پہلی صف میں کھڑا رہا ہوں۔ ایڈمز نے مزید کہا، یہ لڑائی آپ کے میئر کی حیثیت سے جاری ہے۔ جب میں نے کچھ کیا نہیں تو مجھے ڈرنے کی ضرورت بھی نہیں، ہاں البتہ وفاقی حکومت کی ٹوٹی پھوٹی امیگریشن پالیسیوں نے ہماری امیگریشن پالیسیوں کو بوجھل کر دیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.