آذربائیجان میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز

باکو(نمائندہ خصوصی)آذربائیجان میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت 50 ممالک کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں عالمی دفاعی نمائش کے گیارہویں ایڈیشن میں دنیا کے مختلف 50 ممالک کی جانب سے اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں پاکستان سے گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلوشن کی جانب سے سٹال لگایا گیا ہے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا جہاں گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلوشن کے سی ای او اسد کمال نے ان کا خیر مقدم کیا اور پاکستانی دفاعی اسلحے کے متعلق آگاہ کیا جبکہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور دو طرفہ فرینڈشپ کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا عالمی دفاعی نمائش کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے

This post was originally published on VOSA.