کڑے وقت سے گزرنے والے ایرک ایڈمز کی حمایت میں گورنر نیویارک سامنے آئی

نیویارک(ویب ڈیسک)کہتے ہیں کہ کوئی مشکل میں ہو تو اس کا مشکل وقت گزر جاتا ہے لیکن مشکل وقت میں ساتھ نبھانے والے اور باتیں کرنے والے ہمیشہ یاد رہ جاتے ہیں۔اس لیے بزرگ کہتے ہیں کہ کسی کے مشکل وقت میں ساتھ نہیں نبھا سکتے تو باتیں کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کرلو کیونکہ ہمیشہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا ۔ایسا ہی کچھ مئیر نیویارک کے ساتھ ہوا ہے وہ اس وقت کڑے وقت سے گزر رے ہیں جب ان پر کرپشن کے الزامات عائد ہوئے ہیں لیکن انہوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو استعفی بھی نہیں دوں گا۔اس کڑے وقت میں گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کا بیان مئیر کی ہمت بڑھا رہا ہے۔گورنر نے بیان میں کہیں یہ نہیں کہا کہ وہ مستعفی ہوں جبکہ وہ مئیر کو ہٹانے کا اختیار رکھتی ہیں۔گورنر کیتھی ہوکل نے میئر ایڈمز سے آگے کا مناسب راستہ تلاش کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہوں نے جمعرات کو فرد جرم کا بغور جائزہ لیا ہے۔ جسےنیویارک سٹی کے لیے ایک غیر معمولی مشکل دن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اب یہ میئر ایڈمز پر منحصر ہے کہ وہ شہر کو دکھائیں کہ وہ قیادت کرنے کے قابل ہیں۔میں گورنر کی حیثیت سے اپنے اختیارات اور ذمہ داریوں کا جائزہ لے رہی ہیں، وہ توقع کرتی ہیں کہ میئر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اگلے چند دن لگیں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آگے بڑھنے کے لیے ایک مناسب راستہ تلاش کریں گے کہ نیویارک شہر کے لوگوں کی ان کے رہنماؤں کے ذریعے اچھی طرح خدمت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیویارک والوں کو یہ اعتماد دینا چاہیے کہ حکومت کی ہر سطح پر مستحکم، ذمہ دار قیادت موجود ہے۔

This post was originally published on VOSA.