پاکستانی وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کے حق میں جرات مندانہ تقریر

سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)وفاقی پارلیمانی وفد  کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم  محمد شہباز شریف نے فلسطین اور کشمیر کے حق میں جرات مندانہ تقریر کرتے ہوئے ان مسائل پر امت مسلمہ کی نمائندگی کی۔وفاقی پارلیمانی وفد نے اوورسیز کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پہلی مرتبہ حقیقی معنوں میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے اور عالمی سطح پر کشمیر و فلسطین کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ وفد نے وزیراعظم کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا ۔مکہ مکرمہ میں معروف کاروباری شخصیت، چیف آف بالاکوٹ حاجی غلام حسن کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں آئے ہوئے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس عشائیے میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف،اعجاز الحق اور دیگر اراکین اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم نے اقوام عالم کے سامنے فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر جس جرات کے ساتھ بات کی اور بائیکاٹ کیا، یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اہم سرمایہ ہیں اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے جامع پلان تیار کر رہی ہے ۔تقریب سے چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے کیمونٹی کی جانب سے تمام اراکین کو عمرہ کی مبارکباد دی اور پاکستان میں ائرپورٹ پر مسائل کی نشاندہی کی ۔تقریب کےاختتام پر حاجی غلام حسن نے  پارلیمانی وفد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں امن ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی۔

This post was originally published on VOSA.