گورنر نیویارک شہر میں ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے،آئندہ دنوں کلیدی عہدوں پر بڑی تبدیلیاں متوقع
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں مئیر ایرک ایڈمز اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ہونے والی ایف بی آئی کارروائیوں کی زبان زدعام ہیں تو ایسے میں عہدوں سے مستعفی ہونے کا سلسلہ بھی چلا پڑا۔شہر میں ہونے والی سرگرمیوں پر گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کی کڑی نظر ہے اور مئیر نیویارک کے سیاسی مستقبل کی کنجی بھی گورنر کے پاس ہے کیونکہ گورنر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ الزامات کے بعد مئیر کو عہدے سے ہٹادیں لیکن گورنر نے ابھی تک کوئی ایسا بیان نہیں دیا جس سے لگے کہ وہ مئیر کے ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گورنر کیتھی ہوکل ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ایرک ایڈمز دباؤ ڈالا کہ وہ گھر کو صاف کریں اور بیان دیا کہ وہ میئر کو بہت قریب سے دیکھ رہی ہیں اور اس عمل کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کلیدی عہدوں پر مئیر کے ساتھ کام کے لیے ذمہ دار لوگوں کو لایا جائے لیکن فیصلہ مئیر نے کرنا ہے اس لیے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرتی۔ میں صرف صورتحال کو مونٹیر کررہی ہوں اور ہم تبدیلیوں کی توقع کرتے ہیں یہ کوئی راز نہیں ہے اور تبدیلیاں شروع ہو رہی ہیں۔
This post was originally published on VOSA.