ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے سجایا گیا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔آر سی ایل نے فائنل میچ جیت کر ٹرافی اہنے نام کرلی۔ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام کھیلےگئے ٹورنامنٹ میں بحرین اور کویت کی ٹیموں کے علاوہ القصیم، دمام اور ریاض ریجن کی ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنا منٹ  میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے  ہوئے ۔بیٹسمینوں اور باولرز نے ایک دوسرے کا بھرپور مقابلہ کیا تاہم ٹورنامنٹ کے فائنل آر سی ایل الیون نے اپنے نام کر لیا ۔تقسیم انعامات کی تقریب میں ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کا مستقبل روشن ہے۔ پاکستان اور دیگر ممالک کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں ۔ کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے جس پر انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا۔

This post was originally published on VOSA.