نیویارک اسکول چانسلر ڈیوڈ بینکس کا قبل از وقت عہدے سے ہٹنے پر غور

ڈیوڈ بینکس آئندہ دنوں عہدے چھوڑ سکتے ہیں اس سے قبل انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ31دسمبر کو عہدہ چھوڑ دیں گئے،16اکتوبر سے میلسیا راموس چارج سنبھالنے کے لیے تیار ہیں

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے اسکول چانسلر ڈیوڈ بینکس قبل از وقت عہدے سے ہٹنے پر غور کررہے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ دنوں وہ چانسلر کے عہدے سے الگ ہوجائیں گئے۔دوسری جانب سٹی ہال کے ترجمان نے تصدیق کی کہ میلسیا راموس 16اکتوبر سے چارج سنبھال لیں گئی۔سٹی ہال کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پہلے دن سے انتظامیہ طلباء کی ضروریات کو ترجیح دیتی رہی ہے اوراس مشن کو آگے بڑھایا ہے اور مزید بڑھایا جارہا ہے۔ سٹی ہال کے ترجمان نے کہا کہ ہم شہر اور تقریباً 10 لاکھ سرکاری اسکولوں کے بچوں کے لیے خدمات سرانجام دینے پر چانسلر بینکس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈیوڈبینکس میئر ایرک ایڈمز کے اندرونی حلقے کے ارکان میں سے ایک ہیں اور جو ایف بی آئی تحقیقات میں شامل ہیں  اور فرسٹ ڈپٹی مئیر شینا رائٹ ان کی منگیتر ہیں اور ایک ہی گھر میں رہتے ہیں جہاں پر ایف بی آئی نے دوبارہ چھاپہ مارا تھا۔

This post was originally published on VOSA.