موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے40ملین ڈالرز کی گرانٹ

نیویارک(بیورو رپورٹ)امریکی  ایجنسی برائے تحفطِ ماحولیات  نے مختلف ریاستوں میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ   کمیونٹیز کی زندگی میں سدھار لانے کے لیے فورڈھم یونیورسٹی کو 40 ملین ڈالر کی رقم جاری کردی ہے۔یہ رقم تین سالوں  کے لیے مختص  کی گئی  ہے اور کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کو فراہم کی جائے گی۔ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے بنیادی طور پر 50 ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔اس  گرانٹ میں سے   نیویارک، نیوجرسی، پورٹو ریکو،  ورجن  آئرلینڈ سمیت  وفاقی کی منظور شدہ  آٹھ  انڈین نیشنز  ٹرائبز میں  موسمیاتی  تبدیلی ، فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی اثرات سے متاثرہ کمیونٹیز کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے 40 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی جبکہ  دیگر 10 ملین ڈالر کی رقم  اس بات کو یقینی بنانے اور نگرانی کے لیے استعمال ہوگی کہ درخواست  گزار تنظیموں کے پاس اپنے منصوبے مکمل کرنے کے لیے مناسب مشینری اور آلات موجود ہوں اور وہ اپنی زمہ داریوں کو ادا کرسکیں۔ فورڈھم یونیورسٹی  نے تین سالہ گرانٹ ملنے کے بعد آن لائن درخواستیں  وصول کرنا شروع  کردی ہیں۔کمیونٹی کی غیر منافع بخش  تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ درخواست میں اپنا مجوزہ منصوبہ پیش کریں۔مجوزہ منصوبے میں مقامی سطح پر صفائی ستھرائی،ہنگامی حالات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری،ہوا میں آلودگی کا معیار جانچنے،غیر قانونی طور پر کچرے اور فضلے کو ٹھکانہ لگانے کی روک تھام اور دیگر تجاویز بھی شامل ہوسکتی ہیں۔ایجنسی کے معیار پر پوری اترنے والی تنظیموں کو پچھہتر ہزار ڈالر سے ساڑھے تین لاکھ ڈالر کی گرانٹ فرا ہم کی جائے گی۔

This post was originally published on VOSA.