اسرائیل نے7اکتوبر حملے کی برسی کے بڑے اجتماعات منسوخ کردئیے

حکام کو خطرہ ہے کہ ایران کی جانب سے حملہ ہوسکتا ہے،دوسرا محاذ لبنان کا کھلا ہے انہیں یہاں سے بھی خدشہ ہے کہ جنگجو حملہ نہ کردیں،7اکتوبر کی برسی کی یادگار پر خاموشی چھائی رہی

اسرائیل:اسرائیل نے حماس کے7اکتوبر کے حملے کے بعد یادگار بنائی ہوئی ہے جسے ہوسٹج اسکوائر کے نام سے جانا جاتا ہے۔7اکتوبر کو حملے کے بعد پہلی برسی منائی جانی تھی اور بڑے اجتماعات رکھے گئے تھے لیکن یادگاروں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے اور اسرائیلی حکام نے 7اکتوبر کے حوالے سے ہونے والے بڑے اجتماعات منسوخ کردئیے ہیں۔جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اسرائیلی حکام کو خطرہ ہے کہ ایران کی جانب سے حملہ ہوسکتا ہے لہذا اسرائیلی شہری احتیاط سے کام لیں۔7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں  1200 اسرائیلی مارے گئے تھے جن میں 7امریکیوں کے بھی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی  جبکہ100ادراد ابھی حماس کی تحویل میں ہیں۔7اکتوبر کے حملوں کے بعد خط جنگ کی لپیٹ میں ہے ایک طرف اسرائیل نے حماس کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے دوسرا محاذ لبنان کا بھی کھل گیا ہے جہاں پر اسرائیلی فوج کارروائیاں کررہی ہے جبکہ حسن نصر اللہ کے جاں بحق ہونے کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کیا ۔اب اسرائیل ایرانی حملے کا جواب دیتا ہے تو اسرائیل کے لیے تیسرا محاذ کھل جائے گا لہذا آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی کرتا ہے یا نہیں۔

This post was originally published on VOSA.