مئیر نیویارک نے فلپ کے کاموں کو سراہا ،فلپ2013سے2014تک نیویارک پولیس میں اعلی عہدے پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں عہدوں سے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے آج پیر کے روز نیویارک شہر کے ڈپٹی میئر برائے پبلک سیفٹی فلپ بینکس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے،فرسٹ ڈپٹی مئیر شینا رائٹ کا بھی استعفی متوقع ہے،شینا رائٹ فلپ کی ہونے والی بھابھی ہے اور اسکول چانسلر ڈیوڈ بینکس کی منگیتر ہے۔اسکولز چانسلر ڈیوڈ بینکس بھی15یا16اکتوبر کو عہدہ چھوڑ رہے ہیں جبکہ ڈیوڈ بینکس نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تو ساتھ بتایا کہ وہ31دسمبر تک عہدے پر رہیں گئے یکم جنوری سے عہدہ نہیں ہوگا ۔نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز کے قریبی ساتھیوں نے ایف بی آئی کی چھاپہ مار کارروائیوں اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد سے مستعفی ہوئے ہیں۔ایف بی آئی نے ستمبر میں فلپ بینکس،شینا رائٹ اور ڈیوڈ بینکس کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی تھیں۔اس حوالے سے مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کا بیان آیا ہے جس میں کہا ہے کہ فلپ بینکس نے شہر میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور چرس کے خلاف کارروائیوں کی قیادت کی تھی ۔ایڈمز نے کہا کہ لہذا میں نے فلپ سے کہا کہ وہ کچھ دیر ٹھہر جائے۔ آئیے ملکر کام کریِ۔ میں فلپ کو اس وقت تک عہدے پر رکھنا پسند کرتا جب تک وہ چاہتا ہے لیکن فلپ نے بتایا کہ میں اپنی زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں ۔ فلپ بینکس 2013 سے 2014 تک NYPD کے چیف آف ڈیپارٹمنٹ تھے۔ بعد میں 2022 میں عوامی تحفظ کے لیے ڈپٹی میئر بنے۔
This post was originally published on VOSA.