مئیر نیویارک کے لیےعوامی اعتماد کو برقرار رکھنا چیلنج بن گیا

مستعفی افراد کی تعداد9ہوگئی،گزشتہ روز فلپ بینکس کے ساتھی دیگر 3عہدیدار مستعفی ہوئے،جن میں ونے گریکو،رانا عباسو اور محمد باہ شامل تھے،جنہوں نے سٹی ہال نیویارک کو گڈبائے کیا۔

نیویارک(ویب ڈیسک)بدعنوانی اسکینڈل منظر عام پر آنے اور مئیر کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے بعد سے مئیر ایرک ایڈمز اپنی ساکھ  کو بچانے کے لیے متحرک ہیں اور اس کے ساتھ ایڈمز اور ان کی انتظامیہ عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔سٹی ہال نیویارک سے مستعفی ہونے کا نیا دور شروع ہوا جب پیر کے روز ڈپٹی مئیر فلپ بینکس نے عہدے سے استعفی دیا ۔فلپ کا شمار ایڈمز کے قریب ترین ساتھیوں میں ہوتا ہے۔پیر کے روز سٹی ہال سے فلپ بینکس کے ساتھ دیگر3عہدیدار بھی مستعفی ہوئے ہیں یعنی4لوگوں نے سٹی ہال کو گڈبائے کیا ہے ۔دیگر مستعفی ہونے والوں میں ونے گریکو، رانا عباسوا اور محمد باہ شامل تھے۔اس سے قبل قابل زکر ناموں میں سابق نیویاک پولیس کمشنر ایڈروڈ کبان ،اسکول چانسلر ڈیوڈ بینکس،ہیلتھ کمشنر اشون وسان،مشیر ٹم پیئرسن،قانونی مشیر لیزازورنبرگ شامل ہیں۔

This post was originally published on VOSA.