نیویارک :حماس کے اسرائیل پر حملے کا سال مکمل ہونے پر شہری حکومت کی عمارتیں پیلی روشنی سے منور

نیویارک:حماس کے اسرائیل پر حملے کا سال مکمل ہونے پرنیویارک شہر میں جھنڈے سر نگوں رہے جبکہ سٹی ہال اور دیگر سرکاری عمارتوں کو پیلی روشنی میں روشن  کیا گیا۔7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملوں کی یاد میں اور حماس کے قبضے میں یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کے لیے دعا کی گئی. میئر ایڈمز نے کہا کہ ایک سال پہلے، ہر عقیدے اور مذہب کے لوگ نووا میوزک فیسٹیول میں اکٹھے ہوئے تھے تاکہ امن اور ہم آہنگی کے گیت گا سکیں۔ بزدل دہشت گردوں کے ہاتھوں 1,200 سے زیادہ بے گناہ مردوں، عورتوں اور بچوں کے بے رحمانہ قتل کے ساتھ، ہم سب کا ایک حصہ اس دن مر گیا تھا۔ سینکڑوں کو بعد میں یرغمال بنایا گیا، اور بہت سے آج بھی قید ہیں۔اور جیسے جیسے ہم مشرق وسطیٰ میں اس بلااشتعال حملے کے بعد بے گناہوں پر ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہیں، امن کا تصور اور بھی دور ہوتا جاتا ہے۔ لیکن ہمیں تمام یرغمالیوں کی محفوظ واپسی، حماس کی شکست اور اس مہلک تنازعے کے خاتمے کے لیے امن کی کوشش جاری رکھنی چاہیے.

This post was originally published on VOSA.