نیویارک پولیس کے عبوری کمشنر ڈونلون بھی مستعفی ہونے کو تیار،4نام شارٹ لسٹ

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک پولیس کے عبوری کمشنر تھامس ٹم ڈونلون کو عہدہ سنبھالے تقریبا ایک ماہ کا ہی عرصہ گزرا ہے ۔اب وہ بھی عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں اور آئندہ دنوں مستقل کمشنر کا اعلان کردیا جائے گا۔مئیر ایڈمز کو وفاقی تحقیقات اور فردجرم عائد ہونے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں وہ انتظامیہ میں استحکام لانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ عبوری کمشنر  تھامس ٹم ڈونلون اس ہفتے کے آخر تک عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے عبوری کمشنر کے گھر اپر ایسٹ سائڈ  پر چھاپہ مارا تھا اور ان سے خفیہ دستاویزات برآمد کی تھی جو انہوں نے اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔مئیر نیویارک ایرک ایڈمز نے مستقل کمشنر کے عہدے کے لیے4نام شارٹ لسٹ کیے ہیں ۔جن پر غور کیا جارہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ ہفتے مستقل کمشنر کا اعلان کردیا جائے گا۔جن میں نیویارک پولیس کےسابق فرسٹ  ڈپٹی پولیس کمشنر بین ٹکر اور موجودہ سینی ٹیشن جیسکا ٹِش نمایاں طور پر سامنے آئے ہیں

This post was originally published on VOSA.