
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان کر دیا بجلی صارفین کو سالانہ ساٹھ ارب روپے کا فائدہ ہوگا وزیراعظم کا کہنا ہے ملک تیزی کے ساتھ آگے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بڑا فیصلہ ۔وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کا آغاز کر دیا بجلی صارفین کو 60 ارب روپے سالانہ فائدہ اور بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کمی ہوگی، مجموعی طور پر ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ دیگر آئی پی پیز سے معاہدوں پر بتدریج نظرثانی کر کے بجلی ٹیرف کم کریں گے، سہ ماہی ترسیلات ریکارڈ رہی ہیں، سہ ماہی ترسیلات میں اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور ہمیں یہ سفر تیزی کے ساتھ طے کرنا ہے، 7 ماہ میں جو مسائل اور چیلنجز درپیش تھے بطور ٹیم ان کا سامنا کیا، بجلی کے بلوں میں 200 یونٹ تک کے گھریلوں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔
This post was originally published on VOSA.