
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں پولیس نے کارروائی کرکے گودام کو سیل کردیا ہے۔گودام کی انتظامیہ نے غیر قانونی طریقے سے گودام کو کنسرٹ ہال میں تبدیل کیا اور محفل موسیقی کے ساتھ رقص کا پروگرام تھا جب پولیس نے کارروائی کی اس وقت گودام کے اندر 300لوگ موجود تھے جنہیں پولیس نے گودام سے باہر نکل جانے کا حکم دیا۔بارن ویل پر گودام کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ اس جگہ کا ایک حصہ کھیلوں کے لیے مختص ہے لیکن نیویارک پولیس نے کہا کہ ہفتے کی صبح تک ایسا نہیں تھا کہ یہ جگہ کھیلوں کے لیے مختص ہو رات کو کیسی ہو گئی ۔ڈپٹی کمشنر کاز ڈوٹری نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ گودام کو غیر قانونی طور پر کنسرٹ ہال میں تبدیل کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ گودام کے سامنے کچھ لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا جب پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ بڑی مقدار میں شراب فروخت کے لیے رکھی ہوئی تھی ۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق تقریب خطرناک تھی، جس میں ممکنہ طور پر 500 لوگوں کی شرکت متوقع تھی اور یقین نہیں آتا کہ اس مقام پر اس طرح کی پارٹی پہلی بار منعقد ہوئی تھی۔افسران نے ہزاروں ڈالر کی شراب فروخت کرنے پر کئی سمن جاری کیے لکھے۔پولیس کو معلوم ہوا کہ نابالغ افراد کو بھی شراب دی گئی ہے
This post was originally published on VOSA.