اسپین جانے کی کوشش میں کشتی میں دم گھٹنے سے 4 پاکستانی جاں بحق

اسپین(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی طور پر اسپین جانے کی کوشش کرنے والے 4 پاکستانی نوجوان کشتی میں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک نوجوان ابو ہریرہ کا تعلق پاکستان کے شہر وزیرآباد سے ہے۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں نوجوان موریطانیہ سے اسپین جانے والی ایک کشتی کے سامان میں چھپ کر سفر کر رہے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے وزیرآباد کے رہائشی ابوہریرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک ماہ قبل دیرینہ دشمنی سے تنگ آکر پاکستان سے روانہ ہوا تھا۔ابوہریرہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق ایجنٹ عثمان علی نے  ہوائی جہاز سے اسپین لیکر جانے کا بتایا تھا لیکن اسے تنزانیہ پہنچ کر  ایک کشتی میں سوار کرایا گیا۔سفر کے دوران کشتی میں دم گھٹنے سے ابو ہریرہ  اور دیگر تین پاکستانیوں کی موت واقع ہو گئی۔جن کو مقامی ایجنڈوں نے سمندر میں پھینک دیا۔واضح رہے کہ ایجنٹ عثمان علی بھی وزیرآباد کا  رہائشی ہے لیکن  زیادہ تر اسپین میں رہتا ہے۔جس کا وزیر آباد لکشمی چوک پر  بٹ کڑاہی کے نام سے ایک مشہور فوڈ پوائنٹ بھی ہے۔مرحوم ابو ہریرہ کے اہلخانہ نے ایجنٹ عثمان علی کے خلاف کاروائی کا فیصلہ  کیا ہے۔جاں بحق ہونے والے تین دیگر پاکستانیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

This post was originally published on VOSA.