نیوجرسی میں ٹرین حادثے میں آپریٹر جاں بحق23مسافر زخمی

مین ہٹن سب وے اسٹیشن سے2حملہ آور گرفتار

نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی میں ٹرانزٹ لائٹ ٹرین کے پٹریوں کے ساتھ لگے درخت سے ٹکرا گئی جس سے ٹرین آپریٹر جاں بحق جبکہ23سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔این جے ٹرانزٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ریور لائن لائٹ ریل ٹرین ٹرینٹن سے جنوب کی طرف جا رہی تھی کہ روبلنگ اسٹیشن کے بالکل شمال میں ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کم از کم 23 مسافر زخمی ہو گئے۔واقعہ کے بعد این جے ٹرانزٹ نے روبلنگ کے قریب گرے ہوئے درختوں کو صاف کرنے کے لیے ٹرینٹن اور فلورنس کے درمیان ریور لائن سروس کو دونوں سمتوں میں معطل کر دیا تھا ۔ایجنسی کے مطابق امدادی کام مکمل ہونے کے بعد سروس شروع کردی گئی ہے۔مزید براں  نیویارک پولیس نے  مین ہٹن سب وے اسٹیشن میں لڑائی میں ملوث  دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔واقعہ بووری سب وے اسٹیشن پرپیش آیا۔حکام کے مطابق ملزمان نے 49 سالہ شخص  پر حملہ کیا اور اسے چھڑی سے مارا تھا ۔دونوں افراد کو گرفتار کر کے ان پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔