موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں کلائمیٹ کنٹرول کے حوالے سے سعودی اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے کاروباری افراد کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے موسمیاتی تبدیلیوں اور ان سے نبردآزما ہونے جیسے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں نامور پاکستانی بزنس مین شکیل احمد کیانی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں معروف سعودی کاروباری شخصیت شیخ عبدالعزیز الحماد سمیت دیگر اہم سعودی،پاکستانی،اماراتی، انگلینڈ اور دیگر ممالک کی اہم شخصیات شریک تھیں اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا پوری دنیا کو سامنا ہے اور اس اعتبار سے کلائمیٹ کنٹرول کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے ماہرین اور تجربات کی روشنی میں لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بہتر طور پر نبرد آزما ہوا جاسکے اس ضمن میں کلائمیٹ کنٹرول ٹیکنالوجی اہمیت اختیار کرچکی ہے جسے اپنا کر بہتر موسمیاتی ماحول حاصل کیا جاسکتا ہے۔

This post was originally published on VOSA.