عوامی تحفظ اور معیارِ زندگی کے مسائل حل کرنے کے لیےآپریشن ریسٹور روزویلٹ کا آغاز

نیویارک(ویب ڈیسک)نیو یارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز اور کونسل میمبر فرانسسکو مویہ نے روزویلٹ ایونیو پر عوامی تحفظ اور معیارِ زندگی کے مسائل حل کرنے کے لیےمختلف ایجنسیوں کے اشتراک سے آپریشن شروع کر دیا۔نیو یارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز، نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے عبوری کمشنر تھامس جی. ڈانلن، اور نیو یارک سٹی کے کونسل میمبر فرانسسکو مویہ نے مختلف ایجنسیوں کے اشتراک سے آپریشن ریسٹور روزویلٹ  شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، جو ایلم ہرسٹ، نارتھ کرونا اور جیکسن ہائیٹس کے کمیونٹیز میں عوامی تحفظ اور معیارِ زندگی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ آپریشن روزویلٹ ایونیو پر پچھلے ایک سال سے بڑھتے ہوئے جرائم اور معیارِ زندگی کے مسائل کے جواب میں شروع کیا گیا ہے، جن میں غیر قانونی جسم فروشی، چوری شدہ مال کی فروخت اور دیگر عوامی زندگی کے مسائل شامل ہیں۔آپریشن ریسٹور روزویلٹ کے تحت نیو یارک سٹی کی انتظامیہ نے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی ہے جس میں شہر کی متعدد ایجنسیاں شامل ہوں گی، اور یہ تمام ایجنسیاں نیو یارک اسٹیٹ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اس آپریشن کو نافذ کریں گی۔اس موقع پر نیو یارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز نے کہا کہ روزویلٹ ایونیو ہمارے شہر کی سب سے مصروف سڑکوں میں سے ایک ہے ۔یہاں دنیا بھر سے کاروبار ہیں اور نیو یارک کے مختلف حصوں کے  لوگ رہتے اور اپنے خاندانوں کے ساتھ یہاں زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ سڑک ہمارے شہر کا فخر ہونی چاہیے، لیکن طویل عرصے سے یہ عوامی تحفظ اور معیارِ زندگی کے مسائل سے گھری ہوئی تھی۔ اب ہم یہ سب ختم کرنے جا رہے ہیں۔میئر ایڈمز نے اس آپریشن کو شہر کے وسیع تر حکومتی ایجنڈے کا حصہ قرار دیا، جس کا مقصد نیو یارک سٹی کو ایک زیادہ محفوظ، سستا، اور رہنے کے قابل جگہ بنانا ہے۔

This post was originally published on VOSA.