
نیویارک:نیویارک کی ناسا کاؤنٹی کے ہِکس وِل میں کتے کے حملے سے ایک بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کو دوپہر 12:30 بجے سے کچھ پہلے لانٹرن روڈ پر پیش آیا۔ جہاں کتے نے ایک 11 سالہ بچی سمیت دو خواتین پر حملہ کردیا ۔ کتے نے بچی کے چہرے پر حملہ کیا۔ جبکہ دیگر متاثرہ خواتین جن میں ایک بچی ماں اوسری گھر کی مالکن ہیں ان دونوں کے پاوں پر حملہ کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے متاثرین کو کوہن چلڈرنز میڈیکل سینٹر منتقل کیا۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اسپتال کے عملے کے مطابق تینوں متاثرین کی حالت مستحکم ہے۔ اویسٹر بے ٹاؤن کے اہلکاروں نے دو کتوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
This post was originally published on VOSA.