ٹائمز اسکوائر پر ڈکیتیوں میں دو درجن کے قریب کم عمر تارکین وطن ملوث

نیویارک:نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹائمز اسکوائر پر ہونے والی ڈکیتیوں میں دو درجن کے قریب کم عمر تارکین وطن ملوث ہیں۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ٹائمز اسکوائر میں ہونے والی ڈکیتیوں پر تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان ڈکیتیوں میں دو درجن کے قریب کم عمر تارکین وطن ملوث ہیں، جن میں سے کچھ کی عمریں 11 سال تک ہیں۔ پولیس کے مطابق، کم عمری کی وجہ سے وہ ان جرائم کے باوجود جیل سے بچ نکلتے ہیں، اور پھر سے نیویارکرز اور سیاحوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کا یہ گروہ پہلے سینٹرل پارک کو نشانہ بنا رہا تھا، لیکن اب ٹائمز اسکوائر ان کا نیا میدان بن چکا ہے۔ اور اب ان کے جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ پہلے سیاحوں کو گھیر کر ان کی املاک چھینتے تھے، لیکن اب یہ گروہ پستول کی نوک پر ڈکیتی کرنے تک جا پہنچا ہے۔ جس سے شہری کافی پریشان ہیں، پولیس مجرموں کو پکڑنے کے لیے ڈرون، خفیہ طریقے اور  پولیس افسران کا استعمال کر رہی ہے۔

This post was originally published on VOSA.