بنگلہ دیش کےسابق آرمی چیف جنرل عزیز احمد پر سفری پابندی  کا عدالتی حکم

ڈھاکہ:ڈھاکہ کی عدالت نے آج  جمعرات کے روز سابق آرمی چیف جنرل (ر) عزیز احمد اور ان کی اہلیہ دلشاد نہر کاکولی پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت  بیرون  ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔ ڈھاکہ میں میٹروپولیٹن سینئر اسپیشل جج کی عدالت کے جج محمد الشمس جوگل الحسین نے یہ حکم انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زکریا کی انکوائری ٹیم کے سربراہ کی جانب سے دائر پر سماعت کے دوران دیا۔عدالت میں  پبلک پراسیکیوٹر محمود حسین جہانگیر نے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عزیز اور کاکولی کے خلاف سامنے آنے والے بدعنوانی کے الزامات کی انکوائری جاری ہے۔ لہذا انہیں ملک چھوڑنے سے روکنے کے لیے سفری پابندی کی ضرورت ہے۔عدالت نے وکلاء طرفین کے دلائل سننے کے بعد سفری پابندی کا حکم صادر کیا۔جج نے حکم کی ایک کاپی اسپیشل برانچ کے اسپیشل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (امیگریشن) کو بھی اگلی کارروائی کے لیے بھیج دی۔ استغاثہ کی جانب سے ٹربیونل میں دو درخواستیں دائر کرنے کے بعد ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کے بعد یہ احکامات جاری کیے گئے۔

This post was originally published on VOSA.