مشہور سینٹرل پارک آئس سکیٹنگ رنک دوبارہ کھلنے کے لیے تیار

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے سب سے پیارے موسم سرما کے مقامات میں سے ایک دوبارہ کھلنے کے لیے تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔سینٹرل پارک کے وول مین رنک میں آئس سکیٹنگ 26 اکتوبر کو دوبارہ کھلے گی، سالانہ روایت کے 72 سال مکمل ہونے پر۔پہلی باروول مین رنک میں مفت داخلہ، اعزازی اسباق، لائیو پرفارمنس، اور موسم خزاں پر مبنی سرگرمیوں کے ساتھ جشن  ہوگا ۔ شاندار افتتاحی فیسٹیول فیس پینٹنگ اور ہالووین کاسٹیوم مقابلہ کے ساتھ اکتوبر کے تھیم والے فیسٹیول  اور فگر اسکیٹرز کی لائیو پرفارمنس شامل ہے ۔اوپننگ ویک اینڈ کے لیے مفت داخلہ ٹکٹ 19 اکتوبر 2024 سے ریزرو کیے جا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن رنک سائیڈ ایگلوز اور وول مین رنکز اسکیٹ اسکول کے لیے بھی کھلا ہے۔اسکیٹنگ میں حصہ لینے والے بالغ افراد کے لیے فیس15ڈالرزسے38ڈالرز ہوگی جبکہ بچوں اور بزرگوں کے لیے10ڈالرز فیس رکھی گئی ہے ۔ زائرین12 ڈالرز کرائے پراسکیٹس  حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ رنک نیویارک پبلک لائبریری یانیویارک شہر کے شناختی کارڈ ہولڈر کے لیے رعایتی اور مفت داخلہ بھی پیش کرے گا۔

This post was originally published on VOSA.