امریکی آئین کی نایاب نقل شمالی کیرولینا میں نیلامی کے لیے پیش

شمالی کیرولینا:دو سو سینتیس سال پرانی امریکی آئین کی نایاب نقل شمالی کیرولینا میں نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ نادر نقل کی ابتدائی بولی ایک ملین ڈالر  لگائی گئی ہے۔امریکی آئین کی  یہ نقل 1787 میں چھاپی گئی۔ اس نایاب نقل کو نیلامی کے لیے شمالی کیرولینا میں پیش کیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کی واحد کاپی ہے جو کسی شہری کے پاس موجود ہے، جبکہ باقی سات کاپیاں عوامی ملکیت میں ہیں۔یہ کاپی اس وقت چھاپی گئی تھی جب آئینی کنونشن نے امریکہ کے پہلے آئین، آرٹیکلز آف کنفیڈریشن کو تبدیل کرتے ہوئے نئے آئین کی تجویز پیش کی تھی۔ آئین کی یہ نقلیں کانگریس کے سیکرٹری چارلس تھامسن نے تقریباً 100 کی تعداد میں چھاپی تھیں۔ یہ کاپی نارتھ کیرولینا کے سابق گورنر سیموئیل جانسٹن کی جائیداد سے ملی، اور نیلامی میں اس کی ابتدائی بولی ایک ڈالر  ملین لگائی گئی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اس کی قیمت کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ ایسی نادر دستاویزات کی فروخت بہت کم ہوتی ہے۔آشویل میں اس نیلامی کے دوران دیگر تاریخی اہمیت کی حامل دستاویزات جیسے کہ 1776 میں آرٹیکلز آف کنفیڈریشن کا پہلا مسودہ اور 1788 میں نارتھ کیرولائنا کے کنونشن کا جریدہ بھی شامل ہیں۔

This post was originally published on VOSA.