نیویارک:نیویارک کی میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے کارکنوں نے بروکلین میں ایک ٹرین کنڈکٹر پر چاقو کے حملے کے بعد حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔64 سالہ مائرن پولک پر حال ہی میں یوتیکا ایونیو اسٹیشن پر کام کرتے ہوئے سات بار چاقو سے حملہ کیا گیا۔ ان پر حملہ کرنے والے 27 سالہ جوناتھن ڈاوولوس پر قتل کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، پولک اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ٹرانزٹ ورکرز یونین کے مطابق، پچھلے تین سالوں میں 31 کارکنوں کو اسی طرح کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، نیو یارک سٹی میں 89% ٹرانزٹ کارکنوں نے 2020 سے 2023 کے دوران تشدد کا سامنا کیا ہے، بڑھتے تشدد کے واقعات کو دیکھتے ہوئے ایم ٹی اے کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرے میں، ٹرانزٹ ورکرز یونین لوکل 100 کے صدر رچرڈ ڈیوس نے سب وے میں پولیس کی موجودگی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
This post was originally published on VOSA.