حماس سربراہ یحیی سنور کے جاں بحق ہونے کی اسرائیلی تصدیق۔حماس خاموش

غزہ:غزہ میں اسرائیلی فورسز نے ایک حملے میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یحییٰ سنوار جمعرات کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے۔سنوار7 اکتوبر 2023 اسرائیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے ۔اس حملے میں12سو افراد مارے گئے تھے اور یہ اسرائیل کی تاریخ کا بدترین دہشت گرد حملہ تھا۔کاٹز نے  مزید کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک عظیم عسکری اور اخلاقی کامیابی ہے اور پوری آزاد دنیا کی فتح ہے۔اسرائیلی حکام نے کہا کہ وہ ایک سال سے سنوار کا تعاقب کر رہے تھے اور وہ غزہ کی شہری آبادی کے پیچھے چھپا ہوا تھا ۔ آئی ڈی ایف اور اسرائیل سیکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ جنوبی غزہ میں حالیہ ہفتوں میں کارروائیوں نے سنوار  کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا اور بدھ کواس کاخاتمہ ہوا۔آئی ڈی ایف نے جمعرات کو ڈرون فوٹیج جاری کی جس میں دیکھایا گیا کہ سنوار عمارت میں موجود ہیں۔ جب جمعرات کی صبح ایک یونٹ  دیکھنے کے لیے گیا کہ آیا وہ شخص ابھی بھی زندہ ہے تو یونٹ کو سنوار کی لاش ملی۔اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ سنوار مار پیٹ، ایذا رسانی اور بھاگتے ہوئے مر گیا۔ وہ ایک کمانڈر کے طور پر نہیں مرے، بلکہ ایک ایسے شخص کے طور پر مرے جس نے صرف اپنا خیال رکھا اور یہ ہمارے تمام دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے ۔ جو بھی اسرائیل کے شہریوں یا ہماری سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو آئی ڈی ایف اس تک پہنچ جائے گااور ہم اس کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سنوارکی موت حماس کی بری حکمرانی کے زوال میں ایک اہم سنگ میل ہے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​بھی ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں موجود 101 مغویوں کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سپیشل آپریشنز کے اہلکاروں اور انٹیلی جنس پیشہ وروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کریں تاکہ سنوار اور غزہ میں چھپے حماس کے دیگر رہنماؤں کو تلاش کرنے اور ان کا پتہ لگایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فوجی مہم شاذ و نادر ہی ہوئی ہے آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی دہشت گرد انصاف سے نہیں بچ سکتا۔ چاہے اس میں کتنا ہی وقت لگے۔بائیڈن نے کہا کہ یہ اسرائیل، امریکہ اور دنیا کے لیے ایک اچھا دن ہےاور سنوار کی موت کو 2011 میں اسامہ بن لادن کو مارنے کے واقعہ سے تشبیہ دی۔اس ساری صورتحال کے بعد ا بھی تک حماس نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور یحیی سنوار کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.