
نیویارک:نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے اعلان پر سٹی ہال اور دیگر میونسپل عمارتوں کو جامنی رنگ سے منور کردیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد گھریلو تشدد سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔نیشنل ڈومیسٹک وائلنس اویئرنیس منتھ ہر اکتوبر میں منایا جاتا ہے، تاکہ گھریلو تشدد کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے اور اس مسئلے سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔ ایرک ایڈمز کے اعلان پر سٹی ہال اور دیگر میونسپل عمارتوں کو جامنی رنگ سے روشن کیا گیا۔ یہ اقدام گھریلو تشدد سے آگاہی کے علاوہ نیویارک سٹی کے گو پرپل ڈے کا بھی حصہ ہے، جو ہر سال اکتوبر میں گھریلو تشدد سے بچنے والے افراد کی حمایت میں منایا جاتا ہے۔ میئر ایڈمز نے کہا، ہم ان تمام افراد کے ساتھ کھڑے ہیں جو گھریلو تشدد سے متاثر ہوئے ہیں، اور ہم انہیں محفوظ رکھنے اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ یہ روشنیاں نیو یارک شہر کی کمیونٹی کے عزم کی علامت ہیں کہ وہ گھریلو تشدد سے بچ جانے والے افراد کی مدد کے لیے کھڑے ہیں اور انہیں ضروری خدمات فراہم کرنے کا عمل جاری رکھیں گے۔
This post was originally published on VOSA.