کملا ہیرس بار کا امتحان تو پاس کر نہیں سکیں ملک کیسے چلائیں گی؟ ٹرمپ

 امریکا کے سابق صدر اور موجودہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس ذہین نہیں، وہ قوم کی نمائندگی کیلئے نااہل ہے۔امریکا کے سابق صدر اور موجودہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس بار کا امتحان تو پاس نہیں کر سکی، ملک کیسے چلائے گی؟ کملا ہیرس بتائیں انہوں نے مجھے کبھی آرام کرتے دیکھا ہے، میں تھکن کا شکار نہیں پر جوش ہوں کیونکہ ہم الیکشن جیتنے جا رہے ہیں۔امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے مشی گن میں جوابی خطاب میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کوئی منصوبہ نہیں وہ عوام کی ضروریات کیسے پورا کریں گے؟ ٹرمپ غیر سنجیدہ آدمی ہیں، ان کے وائٹ ہاؤس آنے کے سنگین نتائج نکلیں گے۔

This post was originally published on VOSA.