سعید احمد بھلی کی نیویارک آمد پر استقبالیہ اور ظہرانے کا اہتمام

نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت خورشید احمد بھلی کے  چھوٹے  بھائی سعید احمد بھلی نیویارک پہنچ گئے۔بھلی برادران  نے اپنے  بھائی کی آمد پر برونکس میں استقبالیہ اور ظہرانے کا اہتمام کیا جس کاآغاز تلاوتِ کلام ِپاک سے ہوا۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی،سماجی و کاروباری  شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔استقبالیے اور ظہرانے کے میزبان خورشید بھلی اور ان کے بڑے بھائی شکیل بھلی نے مہمانوں کی آمد پر ان کا خیر مقدم اور اظہارِ تشکر کیا،ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی حالات خراب ضرور ہیں لیکن ہم نے امید اور حوصلہ نہیں ہارنا۔استقبالیے کے مہمان سعید احمد بھلی جو کہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کے لیے سیالکوٹ کے حلقہ 44 سے انتخاب بھی لڑ چکے ہیں انھوں نے اپنے والہانہ استقبال پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا،حاضرین سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ہم اس ظلم کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔تقریب میں نہ صرف نیویارک  بلکہ نیوجرسی اور دیگر شہروں سے پی ٹی آئی سے وابستہ رہنماؤں او ر ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں مشکلات آتی رہتی ہیں لیکن  نظریاتی کارکنوں کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوتے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سعید بھلی پی ٹی آئی  کا روشن چہرہ اور سیالکوٹ کے نوجوانوں کی توانا آواز ہیں۔بھلی برادران کی اس تقریب میں کمیونٹی کی کثیر تعداد کی شرکت سے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور گپ شپ لگانےکا بھی موقع مل گیا۔

This post was originally published on VOSA.