
مین ہٹن میں سالگرہ سے چند روز قبل 82سالہ خاتون ٹرک کی ٹکر سے چل بسی، بروکلین اسکول میں 16 سالہ لڑکالوڈڈ بندوق کے ساتھ پکڑا گیا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب پک اپ ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل دیا جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔واقعہ کوئنز ایسٹوریا کی37 ویں اسٹریٹ اور 34 ویں ایونیو کے چوراہے پر پیش آیا ۔خاتون کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ۔خاتون کی عمر 30سال کے لگ بھگ ہے ۔ ٹرک پر سوار تینوں افراد کو چوری کے الزام میں مطلوب تھے اور واقعہ کے وقت پولیس تعاقب کررہی تھی ۔تعاقب کرتی ہوئی پولیس خاتون کی مدد میں لگ گئی جس سے ٹرک سوار ملزمان فرار ہوگئے۔تحقیقات جاری ہیں۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں گھر کے سامنے روڈ پر کھڑی82سالہ خاتون کو ٹرک نے کچل دیا اور خاتون جاں بحق ہو گئی ۔واقعہ مین ہٹن اپر سائڈ پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 82سالہ اومی کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق اومی کی چند روز بعد سالگرہ تھی ۔واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔دریں اثناء نیو یارک کے علاقے بروکلین کے ٹیلڈن ہائی اسکول میں ایک 16 سالہ لڑکے کے پاس سے ایک لوڈ ڈ بندوق برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلڈن ہائی اسکول، ایسٹ فلیٹ بش کا طالبعلم ہے اور وہ چھٹی کے بعد اسکول سے نکل گیا تھا لیکن پھر شام 4 بجے کے قریب واپس آیا۔ اسکول کے اندرونی سیکیورٹی سکینر میں اس کے بیگ میں 9ایم ایم کی ایک لوڈ ڈ بندوق سامنے آئی۔پولیس نے اس واقعے کے بعد نوجوان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی ہے۔ فی الحال اس کے خلاف کوئی رسمی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔اس واقعے نے اسکولوں میں ہتھیاروں کی موجودگی کے مسئلے پر ایک بار پھر تشویش پیدا کردی ہے۔
This post was originally published on VOSA.