
نیویارک(ویب ڈیسک)میئر ایرک ایڈمز نے جولی کوکر کی بطور صدر اور سی ای او ٹورازم کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ جولی کوکر سان ڈیاگو ٹورزم اتھارٹی کی صدر اور سی ای او کے طور پر کام کر چکی ہیں اور سیاحت، ہاسپٹالیٹی اور مارکیٹنگ میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔وہ 9 دسمبر 2024 کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ میئر ایڈمز نے جولی کی اس قیادت کو سراہا جو نیویارک سٹی کی سیاحتی صنعت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے متوقع ہے۔میئر نے اپنے بیان میں کہا، جولی کوکر کی قیادت میں نیویارک شہر کی سیاحتی صنعت مزید ترقی کرے گی، اربوں ڈالر کی آمدنی اور ہزاروں نوکریاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جولی کوکر کے تجربے اور کامیابیاں نیویارک شہر کی عالمی سیاحتی قیادت کو مضبوط کرے گی۔ کوکر نے کہا کہ وہ نیویارک شہر کی سیاحتی صنعت کو مزید فروغ دینے اور اس کی عالمی کشش کو بڑھانے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
This post was originally published on VOSA.