نیویارک(بیورو رپورٹ)مسلم فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کی جانب سےوالنٹیئرز کی خدمات کے اعتراف میں ایوراڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اپنے نئے پرانے والنٹئیرز کی پذیرائی کیلیے تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔اکنا ریلیف امریکی مسلمانوں کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے جس کے ہزاروں رضاکار اللہ کی رضا کے لیے امریکہ میں خدمت خلق کا کام کرتے ہیں ۔گزشتہ دنوں اکنا ریلیف نیویارک نے اور اپنے نئے پرانے والنٹئیرز کی پذیرائی اور شکر گزاری کے طور پر انہیں تعریفی اسناد سے نوازا ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔پروگرام کے آغاز میں نارتھ ایسٹ کے انچارج ارشد جمال اور فوڈ پینٹری انچارج انور گجر نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ اکنا بروکلین ،ینگ مسلم اور اکنا بروکلین خواتین ونگ نے اپنے ڈپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔اس پروگرام میں نیویارک میں قائم چھ فوڈ پینٹری اور تازہ کھانے کی تقسیم اسکول بیگ گیف اوئے پروگرام اور شیلٹر ہوم کے لیے کام کرنے والے 100 سے زائد رضاکاروں میں اسناد پیش کی گئیں جن میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔
جن میں سے اکثر اپنے بچوں کے ساتھ مل کر خدمت خلق کا کام انجام دیتی ہیں جب کے رضاکاروں میں بزرگ بھی شامل تھے۔ بزرگ رضاکاروں کو حاظرین نے زبردست خراج تحسین پیش کیا اگرچہ کے اکنا ریلیف مسلم فلاحی تنظیم ہے مگر ان رضاکاروں میں مختلف رنگ نسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے شامل تھے۔اس موقع پر پروگرام کی میزبان اسوا انور نے سلائیڈ اور وڈیو کی مدد سے نیویارک بھر میں اکنا ریلیف کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کی تفصیل پیش کی جبکہ اس موقع پر ان معلومات کے حوالے سے دلچسپ سوالات کیے اور صحیح جوابات دینے پر شرکاء میں قیمتی انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی رکن روڈنی بیشہٹ ہر ملین موجود تھیں انہوں نے اپنے خطاب میں اکنا ریلیف کی خدمات کو سراہا اور پروگرام کا اختتام دُعا پر ہوا۔
This post was originally published on VOSA.