معروف کاروباری شخصیت کی طرف سےشاندار کشمیر میوزیکل نائیٹ کا اہتمام

کشمیر کی معروف کاروباری شخصیت راجہ معروف حسین نے ایک شاندار کشمیر میوزیکل نائیٹ کا اہتمام کیا، جس میں ہزارہ کے معروف سنگر شکیل اعوان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔تقریب میں کشمیر کی کمیونٹی کے سرکردہ افراد اور کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے عہدیداران و ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ راجہ معروف حسین نے تقریب کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے زبان اور ثقافت کو فروغ دینے اور دیار غیر میں دیس کی یاد تازہ کرنے کا موقع ہے۔ شکیل اعوان نے اپنی آواز کا جادو چلا کر کشمیر کے لوک گیت اور پہاڑی مائیے پیش کیں، جن پر نوجوانوں نے خوب موج مستی اور ڈانس کیا۔

This post was originally published on VOSA.