
نیویارک:میئر ایرک ایڈمز نے نیو یارک کے شہریوں کو خراب لیتھیئم آئن بیٹریوں اور ای-بائیکس سے محفوظ رکھنے کے لیے نیا ٹریڈ اِن پروگرام شروع کیا ہے۔ میئر ایڈمز نے یہ پروگرام حالیہ دنوں میں شہر میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے کیا۔ اس پروگرام کا مقصد غیر تصدیق شدہ یا خراب بیٹریوں کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنا ہے۔ خاص طور پر ڈیلیوری ورکرز اور ای-بائیکس استعمال کرنے والے افراد کو محفوظ طریقے سے بیٹریاں تبدیل کرنے اور چارج کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ایرک ایڈمز کے مطابق یہ پروگرام ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت شہر غیر محفوظ بیٹریوں کی فروخت کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کے تحت بائیک شاپس میں آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے۔ جب 2023 میں ای-بائیکس کی بیٹریوں کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس میں اب تک 18 اموات اور 130 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
This post was originally published on VOSA.