نیویارک میں خاتون نےانشورنس رقم کے حصول کے لیے کار پلٹ دی

نیویارک پولیس نے ابتدائی شواہد ملنے پر تحقیقات تیز کردی اور کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ جان بوجھ کر حادثہ کیا گیا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کو کوئنز میں پیش آنے والے کار حادثے کی ویڈیو موصول ہوئی جس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی تو نیویارک پولیس کو ابتدائی پر کچھ شواہد ملے  کہ حادثہ روٹین میں پیش نہیں آیا بلکہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے جس کا مقصد انشورنس کی رقم کا حصول ہے ۔پولیس کو  کوئنز  بیلٹ پارک وے پر ایک حادثے کی وائرل ویڈیو موصول ہوئی جو16اکتوبر کو پوسٹ ہوئی تھی جس پر نیویارک پولیس نے تحقیقات شروع کی ۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ تیز رفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے بریک لگاتی ہے  اور حادثے سے بچنے کے لیے دوسری کار پر پلٹ جاتی ہے۔ نتاشا نامی خاتون  ڈرائیور ویڈیو میں کہتی ہے کہ حادثے سے8ہزار ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔حادثے کے بعد پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر کو چھپتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس  کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد سے لگتا ہے کہ گاڑی مالک کا مقصد انشورنس کی رقم کا حصول ہے ۔اس لیے تحقیقات تیز کردی ہے تاکہ کیس کو جلدازجلد نمٹایا جاسکے۔

This post was originally published on VOSA.