نیویارک میں ریڈ لائٹ کیمروں کی تعداد میں اضافے کے بل پر گورنر کے دستخط

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر کی سڑکوں پر ریڈ لائٹ کیمروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے شہر میں ریڈ لائٹ کیمروں کی تعداد میں چار گنا اضافہ کرنے کے بل پر دستخط کردئیے ہیں۔اس حوالے سے گورنر نیئویارک کیتھی ہوکل نے بیان میں کہا کہ آج میں پورے نیویارک میں پروگرام کو مکمل کرنے کے اجازت دی اور بل پر دستخط کردئیے ہیں اور ٹریفک سیفٹی کو ترجیح دینا ہےجبکہ اسکول کے بچوں کے تحفظ کے لیے کام مکمل کرلیا ہے۔گورنر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد زندگی کا تحفظ اولین ہے لہذا زندگی کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔نئے کیمرے نیو یارک شہر،ناساؤ کاؤنٹی،وائٹ پلینز،ماؤنٹ ورنن، نیو روچیل،البانی اور گرینبرگ سمیت دیگر علاقوں کے چوراہوں پر نصب ہوں گئے ۔

This post was originally published on VOSA.