نیویارک میں 16سالہ لڑکے کا قتل

کوئنز میں چاقو کے وار سے43سالہ شخص زخمی

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن ہارلیم میں دو مسلح افراد نے جمعرات کی صبح 16سالہ لڑکے کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔مسلح افراد کی فائرنگ سے راستے سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آئی اور گاڑی کی کھڑکی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔مقتول کی شناخت کلیرنس جونز  کے نام سے ہوئی ہے ۔واقعہ ویسٹ 124 ویں اسٹریٹ اور لینوکس ایونیو کے درمیان پیش آیا ۔مسلھ افراد نے مقتول کو سینے پر گولی ماری تھی ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تین خول برآمد کرلیے ہیں اور تحقیقات شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے کوئنز میں  حملہ آور نے چاقو کے متعدد وار کرکے 43سالہ شخص کو زخمی کردیا ہے۔واقعہ 148 ویں اسٹریٹ اور لو کورٹ کے چوراہے پر ہوا جو جمیکا اسٹیشن کے قریب ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص ہسپتال میں ہے جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے ۔پولیس نے کیس سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

This post was originally published on VOSA.