کملا ہیرس کی صدارتی مہم کے لیے 50ملین ڈالرز عطیہ

نیویارک:نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بل گیٹس نے پوشیدہ طور پر نائب صدر کملا ہیرس کی صدارتی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔اس معاملے سے واقف تین افراد نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پوشیدہ طور پر کملا ہیرس کی صدارتی مہم کے لیے 50 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔ یہ امداد خفیہ طور پر دی گئی تاکہ اسے عوامی دستاویزات میں ظاہر نہ کیا جا سکے۔ ان افراد نے مزید بتایا کہ بل گیٹس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ دوبارہ صدارت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ کہا کہ وہ ان امیدواروں کی حمایت کرتے ہیں جو صحت کی دیکھ بھال، غربت کے خاتمے، اور موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے میں عزم رکھتے ہیں۔ ان کی فاؤنڈیشن نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو خاندانی منصوبہ بندی اور عالمی صحت کے منصوبوں میں کٹوتیاں ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر سیاست میں غیر جانبدار رہنے والے بل گیٹس کا ماننا ہے کہ یہ الیکشن خاص طور پر اہم ہے۔

This post was originally published on VOSA.