نیویارک سٹی پولیس نے 170 سے زائد افسران کو ترقی دے دی،11 مسلمان بھی شامل

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبہ جات میں چیف آف ٹرانزٹ، اسسٹنٹ چیف، ڈپٹی چیف،  انسپکٹر، ڈپٹی انسپکٹر، لوٹیننٹ، ڈیٹیکٹیو اور سارجنٹ کے عہدوں پر کم و بیش  170 سے زائد افسران کو  اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی جن میں گیارہ مسلمان افسران بھی شامل ہیں۔چیف آف پرسنل جان بنوائے نے افسران سے حلف لیا۔تقریب سے خطاب میں نیویارک سٹی پولیس کے کمشنر تھامس جی ڈونلن  نے تمام افسران کو پروموشن ملنے پر مبارکباد بادی،ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ تمام افسران اپنی نئی زمہ داریوں اور چیلنجز کو نئے جذبے اور لگن سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔تقریب  میں ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔مسلمان افسران میں لوٹیننٹ رحیم اللہ مشرقی،طارق خمیس، سارجنٹ ذیشان منور، ہمایوں کبیر، خالد عبد اللہ، یوسف سعید، سید شیشیر،عمر لطیف، محمد مانک اور عبداللہ اور رشا جمشیر شامل ہیں۔ نئے عہدےاور زمہ داریاں ملنے پر افسران کا کہنا تھا کہ ماضی میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مسلمانوں کی تعداد کم تھی لیکن اب اس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جو خوش آئند ہے۔ترقی پانے والے افسران کا مزید کہنا تھا کہ  نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ پولیس میں شمولیت اختیار کریں، یہاں بہتر اور محفوظ مستقبل بنانے  کے بہت مواقع میسر آئیں گے۔نیویارک میں مقیم مسلمان کمیونٹی  نے ترقی  پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

This post was originally published on VOSA.